مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان الیکشن کمیشن نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے کسان پیکچ پر عمل درآمد روکتے ہوئے اسے انتخابی ضابطہ اخلاق کی صریح خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے کسان پیکج سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا جس میں وزیراعظم نواز شریف کے کسان پیکج کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے 3 دسمبر تک کسان پیکج پرعمل درآمد عارضی طور پرروک دیا۔ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے کسان پیکج کے 3 حصوں پر عمل درآمد روکا، کسانوں کے لیے ساڑھے 12 ایکڑ رقبے پر 5 ہزار فی ایکڑ امداد کا اعلان، سبسڈیز ،امداد ، قرضے کی فراہمی، چاول اور کپاس میں 2 فیصد شرح سود میں کمی پر بھی عمل درآمد روکا ہے۔
اسلام آباد میں سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے پریس بریفنگ میں کہا کہ کمیشن نے انتخابی شیڈول کے اعلان سے قبل اور بعد میں کیے گئے اعلانات اور سبسڈیز کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ انتخابی شیڈول کے بعد اعلان کردہ پیکج بلدیاتی انتخابات پر نظرانداز ہوسکتا ہے۔ سماعت کے دوران وفاقی سیکریٹریز نے کسان پیکیج کو بجٹ تقریر کا حصہ قرار دیا تھا جب کہ کمیشن نے جائزہ لیا تو بجٹ تقریر میں کافی چیزیں کسان پیکج سے الگ تھیں۔
بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ انتخابی شیڈول کے بعد ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کی ممانعت ہے اور حکومت کیجانب سے کسان پیکج کی ضرورت سے زیادہ تشہیر کی گئی جب کہ کسان پیکج میں جومراعات بجٹ تقریرکاحصہ نہیں ان پرعمل درآمد روک دیا جائے۔
آپ کا تبصرہ